۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ہندوستان کے شہر پٹنہ میں شہید قاسم سلیمانی کے موضوع پر پینٹنگ کا مقابلہ

حوزہ/ ہندوستان کے مسلم بچے، شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی دوسری برسی کے موقع پر پیٹنگ اور شہید کی سوانح حیات سے متعلق انعامی مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نہندوستان کی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں شہید جنرل قاسم سلمیانی اور شہید جنرل ابومہدی المہندس کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر ادارہ محبان ام الآئمہ کے زیر اہتمام بین المسالک سمینار کے ساته ساته ہندوستانی نوجوانوں اور بچوں کے لئے پینٹگ اور انعامی مقابلے کا بهی اہتمام کیا گیا ہے جس میں مختلف عمر کے بچے شرکت کر سکیں گے۔

بچوں اور نوجوانوں کے درمیان پینٹنگ اور انعامی مقابلہ یکم جنوری کو ہوگا جبکہ شہدائے محاذ استقامت کی یاد میں بین المسالک کل ہند سیمنار تین جنوری کو پٹنہ میں منعقد ہوگا۔

اس سمینار میں ظلم و ستم اور عالمی سامراجی طاقتوں کے خلاف شہید قاسم کی جدو جہد پر روشنی ڈالی جائے گی۔

خیال رہے کہ تین جنوری کو ایران کی سپاہ قدس کے شہید کمانڈر جنرل سلیمانی کی دوسری برسی ہے جس کے پیش نظر دنیا بهر میں مختلف پروگراموں اور مجالس ترحیم کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جنرل سلیمانی ۳ جنوری ۲۰۲۰ کو امریکی دہشتگردوں کے ہاتهوں بغداد ایئرپورٹ پر شہید کر دئے گئے تهے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .